بینکوں میں رقوم رکھوانے والوں کے لئے بڑی خبر  

7 Apr, 2023 | 03:55 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں اضافہ،ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکیٹ کا شرح منافع 12.26 فیصد سے 14.87 فیصد کردیا گیا۔

 پینشنرز ، بہبود اور شہداء فیملیز سرٹیفکیٹ کا منافع 13.9 سے 16.5 فیصد کردیا گیا،ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کا منافع 12.60 سے بڑھا کر 12.84 فیصد ،سپیشل سیونگ سرٹیفیکیٹ کا منافع 13.1 سے بڑھا کر 17.1 فیصد کردیا گیا ہے،اسی طرح سیونگز اکاؤنٹس پر شرح منافع 14.5 سے بڑھا کر 18.5 فیصد ،شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹس کا منافع 15.96 سے بڑھا کر 19.82 فیصد کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں