سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کا پہلا ٹیزر جاری

7 Apr, 2023 | 03:54 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: بھارتی معروف ہیرو، سلمان خان عرف سلو بھائی کی فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کا پہلا ٹیزر ریلیز ہوتے ہی وائرل ہو گیا ہے۔

سلمان خان نے اپنی آنے والی نئی فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کا ٹیزر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔اس ٹیزر میں سلمان خان کے ہاتھ میں چاقو ہے جس پر خون لگا ہوا ہے جبکہ کچھ خون لال گلاب کی پتیاں بن کر اُڑ رہا ہے۔ٹیزر میں سلمان خان انتہائی سنجیدہ اور غصے میں دکھائی دے رہے ہیں۔

سلمان کی فلم کے ٹیزر کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے جبکہ اس فلم کا مکمل ٹریلر 10 اپریل کو ریلیز کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم رواں سال 21 اپریل کو ریلیز کی جائے گی، اس فلم میں سلمان خان کے ہمراہ اداکارہ شہناز گِل، پلک تیواری، پوجا ہیج اور رام چرن بھی نظر آئیں گے۔

مزیدخبریں