سوزوکی موٹرسائیکلوں کی حیرت انگیز نئی قیمتیں

7 Apr, 2023 | 02:42 PM

(شہزاد خان ابدالی) برانڈڈ موٹرسائیکلز بنانے والی کمپنیوں میں قیمتیں بڑھانے کی میراتھن ریس جاری ، ہنڈا،یاماہا کے بعد اب سوزوکی نے بھی موٹرسائیکلوں کی قیمتیں 29 سے 46 ہزارتک بڑھا دیں ۔

سوزوکی کمپنی کی جانب سے ڈیلرز کو سرکلرجاری کردیاگیاہے،  سرکلر کے مطابق سوزوکی جی ڈی 110 سی سی 29 ہزار اضافےسے 3 لاکھ 22 ہزار، سوزوکی جی ایکس ایس 125 سی سی 43 ہزار اضافے سے 4 لاکھ 69 ہزارکی ہوگئی ہے۔

سوزوکی جی ایس 150 سی سی 32 ہزار اضافے سے ساڑھے 3 لاکھ، سوزوکی جی آر 150 سی سی 46 ہزار اضافےسے 5 لاکھ 1 ہزار میں ملے گی،  ان نئی قیمتوں کا اطلاق 7 اپریل سے کردیا گیا ہے۔

سوزوکی کی کم سے کم قیمت والی بائیک بھی اب 3 لاکھ 22 ہزار روپے میں ملے گی جبکہ 150 سی سی جی آر 5 لاکھ کی سطح بھی عبور کر گئی ہے ۔

مزیدخبریں