(درنایاب) اکبر چوک میگا پراجیکٹ کے حوالے سے لاہوریوں کے لئے بڑی خبر, اکبر چوک فلائی اوور منصوبے پر کام شروع کرنے کا گرین سگنل مل گیا۔
ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے نے چار ارب سے زائد لاگت پر مشتمل منصوبے کا ترمیم شدہ ڈیزائن کے ساتھ سگنل فری کوریڈور کا پی سی ون منظوری کے لئےپی اینڈ ڈی حکام کو بھجوادیا ہے ، اکبر چوک فلائی اوور منصوبے کا ترمیم شدہ پی سی ون پیر کے روز منظور ہونے کا امکان ہے , ترمیم شدہ ڈیزائن میں انڈر پاس ختم کرکے دو طرفہ فلائی اوور شامل کیا گیا ہے , نئے ڈیزائن میں چار پوائنٹس کی ری ماڈلنگ بھی تجویز کی گئی ہے , شوق چوک کی ری ماڈلنگ کرکے چوک کو سگنل فری کیا جائے گا ۔
انڈر پاس سے قبل اور بعد میں دونوں چوک پر پروٹیکٹڈ یوٹرنز بنائے جائیں گے ۔ انجینئرنگ ونگ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں منصوبے کی جامع رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے ۔