خربوزے کے بیج کے حیرت انگیز فوائد

7 Apr, 2023 | 12:31 PM

Ansa Awais

(ویب ڈیسک) خربوزے کے بیج کے حیرت انگیز فوائد ۔

  خربوزے کے بیج پروٹین کی فراہمی کا اہم ذریعہ ہیں، اس میں بڑی مقدار میں وٹامن بی 6 اور فولیٹ بھی پایا جاتا ہے جبکہ یہ میگنیشیم، زنک، پوٹاشیم سے بھرپور ہوتے ہیں۔  خربوزے کے بیجوں میں غیر حل پزیر فیٹی ایسڈ کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جس کی وجہ سے شدید گرمی کے باوجود بھی یہ بیج جلد کے نکھار اور چمک دمک کو برقرار رکھ سکتے ہے۔ اس کے علاوہ ان بیجوں میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ اجزاء جلد پر سے بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات کو بھی ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔  خربوزے کا بیج قدرتی طور پر نا صرف بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے بلکہ جسم کو دل کی بیماریوں سے بھی محفوظ کرنے میں مدد دیتا ہے۔

 بچوں کی یاد داشت بہتر بنانے کیلئے بادام نہ ملیں تو اس کی جگہ خربوزے کے بیج کا استعمال بھی وہی فوائد دیتا ہے۔ پیروں اور جسم کے دیگر حصوں میں سوزش کیلئے بھی خربوزے کے بیج بہت مفید ہیں۔

مزیدخبریں