موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

7 Apr, 2023 | 11:21 AM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: ملک بھر میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے رپورٹ جاری کر دی ہے۔

لاہور میں سورج کے جلوے ، درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز موسم گرم رہنے کے ساتھ درجہ حرارت 33 ڈگری  تک جانے کی پیشگوئی کی ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم خشک   رہنے کا امکان ہے،   پنجاب اور خیبرپختونخوا کےبیشتر اضلاع   میں بھی موسم  خشک رہنے کا امکان ہےجبکہ بلوچستان کےچند علاقوں کے علاوہ بیشتر اضلاع  میں  موسم خشک رہے گا اور کشمیر اور  گلگت بلتستان میں بھی موسم خشک رہنے کے امکانات ہیں۔

 صوبہ بلوچستان   کی ساحلی  پٹی  میں تیز ہوائیں جھکڑ چلنے کا امکان ہے، کو ئٹہ، چمن، مستونگ،زیارت، ہرنائی، قلات، بار کھان  میں    تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، سندھ کےبیشتر اضلاع   میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ یعنی کہ بلوچستان کے کچھ علاقوں کے سوا ملک بھر میں آج موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں