ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک روزہ چھوڑنے کا فدیہ کتنا؟ مفتی منیب الرحمان نے بتا دیا

ایک روزہ چھوڑنے کا فدیہ کتنا؟ مفتی منیب الرحمان نے بتا دیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین اور معروف عالم دین مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ سال 2023 کیلئے صدقہ فطر اور فدیے صوم کی کم ازکم مقدار 320روپے فی کس مقرر کی گئی ہے۔

مفتی منیب الرحمان کے مطابق گندم کے  آٹے کے حساب سے صدقہ فطر اور فدیہ دینے والوں کیلئے لازم ہے کہ وہ دو کلو آٹے کے حساب سے (جس معیار کا آٹا وہ خود کھاتے ہیں) صدقہ فطر ادا کریں۔ یہ صدقہ فطر اور فدیے کی کم سے کم مقدار ہے جو تقریباً 320 روپے بنتی ہے۔

اس کے علاوہ جو شخص جَو (چار کلو) کے حساب سے صدقہ فطر اور فدیہ دینا چاہے اس کے لیے صدقہ فطر اور ایک روزے کے فدیے کی مقدار تقریباً 480  روپے مقرر کی گئی ہے۔

مفتی منیب الرحمان کے مطابق اہلِ ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق کھجور اور کشمش کے حساب سے صدقہ فطر  اور فدیہ ادا کرسکتے ہیں۔

مفتی منیب کے مطابق کشمش درجہ اول کے حساب سے فطرہ اور  ایک روزے کا فدیہ  6400روپےمقرر کیا گیا ہے جبکہ کشمش درجہ دوم کے حساب سے فطرہ اور روزے کا فدیہ4800  روپے مقرر کیا گیا ہے۔