ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی کے اونر جاوید آفریدی نے 2 نئی ممکنہ ٹیموں کے نام بتادیئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے طویل عرصے سے پی ایس ایل میں ٹیمیں بڑھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں تاہم فرنچائز مسلسل منع کررہی ہیں جبکہ شائقین نے بھی ٹیمز کی تعداد بڑھانے پر زور دیا ہے۔
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ وہ مزید 2 نئی ٹیمیں لانے کے خواہاں ہیں تاہم حتمی فیصلہ فرنچائزز کی مشاورت سے کریں گے، زلمی کے اونر نے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے سوال پوچھنے کا کہا، جس میں ایک صارف نے پوچھا کہ پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیمیں کس شہر کی ہوں گی؟۔
اس سوال کے جواب میں جاوید آفریدی نے کہا کہ سیالکوٹ اور فیصل آباد کی ٹیمیں شامل ہوسکتی ہیں۔