(مانیٹرنگ ڈیسک) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان نے سپریم کورٹ کے آڈٹ پر سوال اٹھا دیا۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے نور عالم خان نے کہا کہ 2010 سے سپریم کورٹ کا آڈٹ نہیں ہوا، چیف جسٹس کس قانون کے تحت آڈٹ نہیں کرارہے اورکون سے قانون کے تحت تنخواہیں بڑھا رہے ہیں۔
چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ ملک غریب ہورہا ہے اور یہ لوگ پلاٹوں کے پیچھے لڑ رہے ہیں، بھاشا ڈیم کیلئے کتنے پیسے جمع اور خرچ کتنے ہوئے، ڈیم فنڈز کا آڈٹ کرانا چاہتے ہیں۔
نور عالم خان کا کہنا تھا کہ ادارے نے اسٹیٹ بینک کو روک دیاکہ فنڈ کی تفصیلات نہیں دینی، کرپشن کےجتنےکیس پکڑتا ہوں ان پر عدالتیں اسٹے آرڈر دے دیتی ہیں۔