(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر سُدھیر نائیک 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سُدھیر نائیک گزشتہ دنوں گھر میں گرنے کے باعث زخمی ہوئے تھے اوران کے سر پر معمولی چوٹ آئی تھی۔وہ ممبئی کے اسپتال میں زیرعلاج تھے تاہم بدھ کو انہوں نے مختصر علالت کے بعد اسپتال میں ہی اپنی آخری سانسیں لیں۔
The Mumbai Cricket Association is deeply saddened by the passing of Sudhir Naik ????
— Mumbai Cricket Association (MCA) (@MumbaiCricAssoc) April 5, 2023
His legacy will forever be etched in the history of Mumbai cricket. pic.twitter.com/pLfzheV0il
سُدھیر نائیک نے 70 کی دہائی میں بھارت کی جانب سے 3 ٹیسٹ اور 2 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے، اس کے علاوہ انہوں نے 85 فرسٹ کلاس میچز میں 35.29 کی اوسط سے 4 ہزار 376 رنز بنائے۔ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں ممبئی کے سابق کوچ بھی تھے۔اس کے علاوہ سُدھیر نے ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں چیف کیوریٹر کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں ۔
سُدھیرکے انتقال پر بھارتی کرکٹ بورڈ، موجودہ اور سابق کھلاڑیوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر سلیم درانی بھی انتقال کر گئے تھے۔