24نیوز: سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو حکومتی اتحاد کے نا مزد وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کا ترجمان نامزد کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو چودھری پرویز الہٰی کا ترجمان مقرر کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہےکہ فیاض الحسن چوہان چودھری پرویز الہٰی کے سپیکر آفس اور پنجاب اسمبلی کے معاملات میں ترجمان ہوں گے۔ نامزدگی کے موقع پر فیاض الحسن چوہان نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی سے ملاقات کی۔اس موقع پر ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پنجاب کے امور پر مشاورت کی گئی ۔