ہڈیارہ،پسند کی شادی میں رکاوٹ،عاشق جوڑے نے بی آربی نہر میں چھلانگ لگا دی

7 Apr, 2022 | 05:44 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)پسند کی شادی میں رکاوٹ پر لڑکے اور لڑکی نے انتہائی قدم اٹھا لیا۔

 تفصیلات کے مطابق رشتہ داروں کی طرف سے پسند کی شادی میں رکاوٹ ڈالنے پر  لڑکے، لڑکی نے کا اقدام خودکشی کرتے ہوئے  بی آر بی نہر میں چھلانگ لگا دی۔ذیشان نامی نوجوان اور سمیرا نامی لڑکی ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے لیکن رشتے دار شادی میں رکاوٹ تھے جس پر دونوں نےانتہائی قدم اٹھا لیا۔

 خوش قسمتی سے مقامی لوگوں نے عاشق جوڑے کو خودکشی کرنے سے بچا لیا، بعد ازاں اقدام خودکشی کرنے والے لڑکا لڑکی کو پولیس کے حوالے کردیا،پولیس نے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا۔

مزیدخبریں