(ویب ڈیسک)پسند کی شادی میں رکاوٹ پر لڑکے اور لڑکی نے انتہائی قدم اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق رشتہ داروں کی طرف سے پسند کی شادی میں رکاوٹ ڈالنے پر لڑکے، لڑکی نے کا اقدام خودکشی کرتے ہوئے بی آر بی نہر میں چھلانگ لگا دی۔ذیشان نامی نوجوان اور سمیرا نامی لڑکی ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے لیکن رشتے دار شادی میں رکاوٹ تھے جس پر دونوں نےانتہائی قدم اٹھا لیا۔
یہ پریمی جوڑا زیشان اور سمیرا ہیں جنہوں نے بی آر بی میں چھلانگ لگا کر زندگی ختم کرنی چاہی کیونکہ انکے گھر والے انکی شادی نہیں کر رہے تھے ۔۔ پولیس پہنچ گئی اور دونوں کو تھانے لے آئی pic.twitter.com/lotoTWJh77
— Irfan Malik (@irfanmalikC42) April 7, 2022
خوش قسمتی سے مقامی لوگوں نے عاشق جوڑے کو خودکشی کرنے سے بچا لیا، بعد ازاں اقدام خودکشی کرنے والے لڑکا لڑکی کو پولیس کے حوالے کردیا،پولیس نے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا۔