ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی قیمت میں حیرت انگیز اضافہ

سونے کی قیمت میں حیرت انگیز اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان) سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،  24 قیراط سونا 2 ہزار روپے اضافے سے ایک لاکھ 35 ہزار روپے تولہ ہو گیا۔

صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا،  24 قیراط سونا 2 ہزار روپے بڑھ کر ایک لاکھ 35 ہزار روپے تولہ ہو گیا،  22 قیراط سونا ایک لاکھ 23 ہزار 375 اور 21 قیراط سونا ایک لاکھ 18 ہزار روپے تولہ ہو گیا، اسی طرح 10گرام چاندی کی قیمت 1535 روپے تک پہنچ گئی۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالر کی نان سٹاپ پرواز کے باعث سونا مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے۔