ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عام انتخابات کب ہوں گے؟ الیکشن کمیشن نے صدرمملکت کو خط کا جواب دیدیا

عارف علوی، سکندر سلطان راجہ
کیپشن: Arif Alvi , Sikandar Sultan Raja
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے تین ماہ میں الیکشن کے انعقاد سے معذرت کرلی، الیکشن کمیشن نے صدر کو خط کا جواب دے دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اکتوبر میں انتخابات کرانے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اکتوبر 2022 میں انتخابات کرانے کے لئے تیار ہیں.

الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حلقہ بندیاں الیکشن کے انعقاد کے لئے کلیدی ہیں، بارہا الیکشن کمیشن کے خطوط کے باوجود مردم شماری کی حتمی اشاعت بروقت نہ کی گئی،صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن کے لئے 4 ماہ درکار ہیں ۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں کے بغیر انتخابات غیر قانونی ہوں گے اور انتخابات کو عدالت میں چیلنج کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ایوانِ صدر نے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے خط لکھ کر اسمبلی کی تحلیل کے 90 دن کے اندر الیکشن کرانے کی تاریخ پوچھی ہے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor