پنجاب میں سیاسی بھونچال ،ن لیگ کا بڑا فیصلہ

7 Apr, 2022 | 03:42 PM

ملک اشرف :مسلم لیگ ن نے وزیر اعلی پنجاب کے انتخابات کرانے کے لیے پٹیشن تیار کر لی ۔حمزہ شہباز کی جانب سے  کل لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز کی جانب سے درخواست میں سپیکر ،ڈپٹی سپیکر اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔درخواست میں حمزہ شہباز نے موقف اختیار کیا ہے کہ یکم اپریل سے چیف منسٹر پنجاب کا عہدہ خالی ہے ۔درخواست میں  استدعا کی گئی کہ  پنجاب اسمبلی کا سیشن کال کر کے فوری چیف منسٹر کے انتخابات کرائے جائیں ۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے کو سیل کرنے کا اقدام بھی غیر قانونی ڈکلئیر کیا جائے ۔

علاوہ ازیں لیگی رہنماء  عطاء تارڈ   پنجاب اسمبلی سے متعلق درخواست  دائر کرنے لاہور ہائیکورٹ  پہنچے،لیکن دائری برانچ بند ہونے کی وجہ سے پٹیش  دائر نہ ہوسکی ،کل دائر ہونے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں