پرویز الہیٰ کو بڑا دھچکا۔۔ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد جمع کرادی

7 Apr, 2022 | 03:34 PM

ویب ڈیسک: اپوزیشن جماعتوں نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد  جمع کرادی۔

تفصیلات کے مطاق اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد پنجاب اسمبلی کے سپیشل سیکرٹری چودھری عامر حبیب کو جمع کروائی گئی ۔ عدم اعتماد کی تحریک جمع کروانے اپوزیشن کے اراکین اسمبلی سمیع اللہ، طاہر خلیل سندھو، پیر اشرف رسول، خواجہ سلمان رفیق، مرزا جاوید اور میاں عبدالرؤف اسمبلی پنجاب اسمبلی پہنچے۔

تحریک عدم اعتماد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے معاملات آئین کے مطابق نہیں چلائے جارہے ۔اس ایوان کا اسپیکر پرویز الہیٰ پر اعتماد نہیں رہا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز  اپوزیشن  ارکان کو  اسپیکر  پنجاب اسمبلی کے خلاف   تحریک عدم اعتماد جمع کرانے سے روک دیا گیاتھا۔ن لیگ کے ارکان  اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے پہنچے تو انہیں گیٹ پر روکا گیا اور اسمبلی میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔

پنجاب اسمبلی کے اسپیشل سیکرٹری عامر حبیب نے ن لیگ کے وفد سے ملاقات کی اور کہا کہ آپ مجھےعدم اعتماد کی تحریک دے دیں،جمع کرا دوں گا تاہم ن لیگی ارکان نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہم خود اندر جا کر تحریک جمع کرانا چاہتے ہیں۔مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی سمیع اللہ خان کا کہنا تھا کہ   تحریک عدم اعتماد پر مجھ سمیت ، اعجاز احمد، سلمان رفیق، خلیل طاہر سندھو ، پیر اشرف اور مرزا جاوید کے دستخط ہیں۔

مزیدخبریں