یوایچ ایس دنیا کی بہترین میڈیکل یونیورسٹیوں میں شامل ہوگئی

7 Apr, 2022 | 03:03 PM

ویب ڈیسک:یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کودنیا کی 700 بہترین میڈیکل یونیورسٹیوں میں شامل کرلیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق یوایچ ایس کو میڈیسن کے شعبے میں کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں شامل کرلیا گیا ہے۔یو ایچ ایس پنجاب کی پہلی میڈیکل یونیورسٹی جسے عالمی رینکنگ ملی ہے۔کیو ایس رینکنگز کو اعلیٰ تعلیمی اداروں کی سب سے معتبر عالمی درجہ بندی مانا جاتا ہے۔میڈیسن کے شعبے میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کی عالمی رینکنگ 670 -651  ہے۔

اس حوالے سےڈائریکٹر کیو ایم سی پروفیسر نادیہ نسیم کا کہنا تھا کہ رینکنگ دنیا کی تمام یونیورسٹیوں کے 2 سے 5 فیصد کو ظاہر کرتی ہے،یو ایچ ایس پاکستان کی تیسری میڈیکل یونیورسٹی جو عالمی درجہ بندی میں شامل ہوئی، کراچی کی آغا خان یونیورسٹی اور ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کیو ایس رینکنگ میں شامل ہیں، عالمی تعلیمی تھنک ٹینک "کیو ایس"نے لندن سے بیان جاری کردیا۔2022ءکی رینکنگ میں دنیا کی1543 جامعات شامل ہیں۔

مزیدخبریں