ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کےسابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری اقبال گجر نے فرح خان کو بہو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق لیگی ایم پی اے چودھری اقبال گجر کا ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کررہا ہے۔ جس میں انہوں نے اپنے بیٹے اور بہو فرح خان سے متعلق نئے سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔ چودھری اقبال گجر کا کہنا ہے کہ میں نے فرح خان کو کبھی بہو تسلیم نہیں کیا اور ان کے کاموں سے میرا کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ عمران خان کیسے اس طرح کی خاتون کے چنگل میں آگئے ہیں ؟ یہ خواتین کا ایک گروپ ہے جو رائزنگ اسٹارز کو قابو کرلیتا ہے۔ فرح نے میرے بیٹے کو بہکایا اور باغی کرکے شادی کی تھی۔فرح خان کا خاندانی پس منظر کیا ہے مجھے اس کے بارے میں کچھ نہیں پتہ۔
ویڈیو دیکھیے!