ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف کا پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کو سامنےلانے کا مطالبہ

شہباز شریف کا پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کو سامنےلانے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ( ن) کے صدر شہباز شریف نےپارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کو قوم کے سامنےلانے کا مطالبہ کردیا۔ 

 شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے 197 ارکان اسمبلی کو غدار کا سرٹیفکیٹ دیا ہے، اس کا ہر جگہ مقابلہ کریں گے،  پاکستان کو بچانے کےلیے آئین کو بچانا ہے، ملک کو بچانے کےلیے شفاف الیکشن کو یقینی بنانا ہوگا۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ  ہٹلر نازی تھا، عمران نیازی ہے، ہٹلر نے جرمنی کا آئین توڑا تھا، عمران نیازی نے بھی آئین کو سبوتاژ کیا، عمران نیازی اور ہٹلر میں کوئی فرق نہیں،عمران خان کی معاشی تباہیاں اور بربادیاں بہت ہو گئی ہیں،آج پاکستان دہایوں پیچھے جا چکا ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر نے مزید کہا کہ عمران خان جھوٹا اور ابسولوٹلی فراڈ ہے، آج پاکستان کو بچانا ہے تو آئین کی بالادستی کرنی ہو گی، جہانگیر ترین گروپ اور علیم خان گروپ کا مشکور ہوں، 199 ووٹ حمزہ شہباز کو کل ملے ہیں، کل حمزہ شہباز نے مقررہ ووٹ سے 13 ووٹ زیادہ لیے، کل پنجاب اسمبلی کو تالے لگا دیے گئے۔

 شہباز شریف نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ عدالت اس کیس میں جلد فیصلہ دے گی،  پوری قوم کی نظریں اس وقت سپریم کورٹ پر ہیں، قوم کو جو معاشی نقصان ہو رہا ہے اس سے بچانا ہے۔