خاتون اول کی دوست فرح خان سے متعلق نئے حقائق منظر عام پر

7 Apr, 2022 | 01:03 PM

Muhammad Zeeshan

علی رامے: خاتون اول بشری بی بی کی دیرینہ دوست فرح خان سے متعلق مزید نئے انکشافات اور حقائق منظر عام پر آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خاتون اول کی دوست فرح خان کا گاؤں پنجاب میں سب سے زیادہ فنڈ لینے والا گاؤں نکلا ۔ایوان وزیر اعلی پنجاب کی سفارشات پر فرح خان کے گاؤں کو 11 کروڑ 90 لاکھ روپے  کا فنڈ دیا گیا ۔حالانکہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر زکو بھی اتنا فنڈ کبھی نہیں ملا جتنا خاتون اول کی دوست کو ملا ۔

دستاویزات  کے مطابق فرح خان کے گاؤں گھنگ میں 11 کروڑ روپے کا ترقیاتی کام ہوا ۔فرح کے گاؤں میں فیملی پارک اور اسٹیڈیم کی تعمیر کے منصوبے بھی شامل ہیں ۔اس کے علاوہ سیوریج اور سڑکوں کی تعمیر سمیت ٹف ٹائلز کا کام بھی کیا گیا ہے ۔

 شیخوپورہ کو تین سالوں میں 45 ارب روپے مالیت کے منصوبے دینے پر بھی فرح خان کی سفارشات شامل تھیں ۔

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں اور تحریک انصاف کے منحرف رکن علیم خان نے فرح خان پر پنجاب میں بڑے پیمانے پر کرپشن کے الزامات لگائے ہیں۔ فرح خان کے بارے میں یہاں تک کہا گیا ہے کہ وہ ڈی سی لگانے کا 3 کروڑ روپے وصول کرتی تھیں۔ 

یاد رہے کہ فرح خان کچھ روز پہلے دبئی جاچکی ہیں جبکہ ان کے شوہر احسن جمیل گجر امریکا چلے گئے تھے بعدازاں وہ بھی امریکا سے دبئی آچکے ہیں۔ 

مزیدخبریں