ویب ڈیسک : سوڈان کا سیاستدان بھی شوکلب کا ممبر بن گیا۔ سوڈانی خاتون صحافی نے پریس کانفرنس کے دوران سیاستدان پر جوتا دے مارا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
سوڈانی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک پریس کانفرنس کے دوران خاتون صحافی صفا الفحل نے التوم ہجو نامی سیاستدان پپر جوتا پھینک کر حاضرین کو حیران اور سیاستدانوں اور انکے حامیوں کو پریشان کردیا۔
تاہم سیاست دان ھجو التوم کی سکون اور اعتماد قابل دید تھا جس نے پھینکا گیا جوتا کیچ کرکے آرام سے سائڈ پر رکھ دیا ۔ انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
پریس آرگنائزرز کو افراتفری اور تذبذب کی حالت میں کانفرنس سے باہر نکال دیا گیا رپورٹ کے مطابق کانفرنس میں نام نہاد "چارٹر آف نیشنل ایکارڈ" کے تحت آزادی اور تبدیلی کے اعلان کی قوتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
ہجو التوم سوڈانی انقلابی محاذ کے سابق نائب صدر اور ڈیموکریٹک یونینسٹ پارٹی کے رہنما ہیں اور وہ چارٹر پر دستخط کرنے والوں میں سے ایک تھے۔