ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب اسمبلی کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات,دفعہ 144نافذ

پنجاب اسمبلی کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات,دفعہ 144نافذ
کیپشن: Punjab Assembly Section 144
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :لاہور میں پنجاب اسمبلی کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، دربار ہال کے باہر پولیس حفاظتی شیلڈز کے ساتھ الرٹ ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اطراف میں 500میٹر تک دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے جبکہ ایک نمبر گیٹ آمد روفت کیلئے بند کر دیا گیا۔

 دربار ہال کے باہر پولیس حفاظتی شیلڈز کے ساتھ الرٹ ہے۔ پنجاب اسمبلی کا گیٹ نمبر 1 ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند ہےجبکہ ملازمین دربار ہال سے اسمبلی میں داخل ہو رہے ہیں۔

 واضح رہے اسمبلی کےاطراف سیکیورٹی کے پیش نظر بیرئیر لگا دیئے گئے ہیں، پنجاب اسمبلی کے اطراف 500 میٹر تک دفعہ 144 نافذ ہے،ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے امن و امان کے لیے دفعہ 144 کا نفاذکیا گیا ہے۔