مونس الٰہی نےبڑا انکشاف کردیا

7 Apr, 2022 | 09:30 AM

ویب ڈیسک:ق لیگ کے ہنما مونس الٰہی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں چند روز قبل ن لیگ کے سینئر شخصیت نے پیشکش کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ق لیگی رہنمامونس الٰہی نےنجی ٹی وی کو انٹرویودیتےہوئے کہا ہےکہ 4پانچ دن پہلےن لیگ کےسینئرشخص نے آفردی کہ اب بھی کچھ نہیں بگڑا لیکن بطور جماعت اور خاندان فیصلہ کیا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔

انہوں نے دوٹوک کہا کہ اگر مگر کی بات نہیں بنیادی بات ہے کہ ہم عمران خان کے پیچھے کھڑے ہیں تمام اسمبلیاں توڑ کر الیکشن کرالیں،شریف برادران الیکشن میں جانےکی پوزیشن میں نہیں۔

ق لیگی رہنما نے کہا کہ سیاست میں آیا تو چوہدری شجاعت اور پرویز الہٰی نے ایک بات کی کہ شریف خاندان پر اعتبار نہیں کرنا مجھےحکومت کےخلاف سازش سے متعلق نہیں پتا وقت آگیا ہے ہم فیصلہ کریں کہ اپنا سوچنا ہے یا پاکستان کا سوچنا ہے۔

مزیدخبریں