مولانا فضل الرحمان نے بڑااعلان کردیا

7 Apr, 2022 | 08:57 AM

ویب ڈیسک:ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کسی صورت قبول نہیں، مولانا فضل الرحمان   نےجمعہ کو یوم نجات منانے کااعلان کردیا۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ تحریک عدم اعتماد آئین شکنی سے مسترد کی گئی،ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس غیر آئینی اقدام کو ختم کیا جائے،جمعہ کے روز یوم تحفظ آئین،یوم نجات اور یوم تشکر بھی منایا جائے گا۔

متحدہ اپوزیشن کے رہنماﺅں کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ غیر آئینی اقدام کی فوری تنسیخ کی جائے ،آئین کے تحفظ کیلئے ہر حد تک جائیں گے،ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

 ان کا کہناتھا کہ پنجاب میں کونسا خط آیا جو ہلڑبازی کی گئی ، جب تحریک عدم اعتماد پیش ہوئی تو آپ کو خط یاد آگیا،یہ جمہوریت کے لبادے میں بدترین ڈکٹیٹرشپ ہے، مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ہم ملک کو انتشار سے بچانا چاہتے ہیں ، ہم عوام کی عدالت میں جائیں گے،اداروں کو اپنی غیر جانبداری واضح کرنا چاہئے ۔

پی ڈی ایم سربراہ نے کہاکہ جمہوریت پر حملہ کسی صورت قبول نہیں کیاجائے گا،پنجاب میں اراکین اسمبلی کو جانے نہیں دیاگیا،ہم ملک کو انتشار سے بچانا چاہتے ہیں ،مہنگائی کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکارہیں ۔

مزیدخبریں