میرج ہال مالکان نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

7 Apr, 2021 | 11:54 PM

M .SAJID .KHAN

(شہزاد خان ابدالی)معاشی بدحالی نے کاروباری طبقے اور ڈیلی ویجز ملازمین کا جینا دوبھر کردیا ۔مسلسل لاک ڈاون سے میرج ہالز اور ان سے جڑے ملازمین پریشان ہیں،لاہور میرج ہالز اونر ایسوسی ایشن نے آج ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میرج ہالز اونرز ایسوسی ایشن کےصدر محمد اشفاق اشرف کہتے ہیں گزشتہ ایک سال سے شہر کے شادی ہالز لاک ڈاون کی زدمیں ہیں ،جس سے میرج ہالز مالکان کے ذمہ کروڑوں روپے کی ادایئگیاں واجب الادا ہیں ،میرج ہالز مالکان نے کرایہ ، ملازمین کی تنخواہیں، ٹیکسز اور سپلائرز کی ادائیگیاں کرنی ہیں ۔ اشفاق اشرف ملک نے کہا کہ میرج ہالز کے ملازمین کے گھروں میں فاقے ہیں اور میرج ہالز مالکان کے پاس انہیں دینے کو کچھ نہیں ہے ۔

واضح رہے کہ  این سی اوسی کے اجلاس میں تاجروں کابڑامطالبہ مان لیاگیا۔ملک بھرمیں مارکیٹیں رات 8بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔ رات 10 بجے تک صرف آؤٹ ڈورڈائننگ کی اجازت ہوگی۔تاہم ہرقسم کی ان ڈورڈائننگ پرپابندی برقراررہے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہوٹل اورریسٹورنٹس میں ہرقسم کی ان ڈورڈائننگ پرپابندی ہوگی۔شادی بیاہ کی تقریبات کے ان ڈورانعقادکی بھی اجازت نہیں دی گئی ، تاہم رات 10 بجے تک صرف آؤٹ ڈورڈائننگ کی اجازت ہوگی۔ شہری کھانا پارسل بھی کرواسکیں گے، این سی اوسی کے مطابق مذہبی و سیاسی اجتماعات پرمکمل پابندی ہوگی۔

علاوہ ازیں کھیلوں اورسماجی تقریبات کی بھی اجازت نہیں دی گئی۔ تفریحی پارک بند رہیں گے۔واکنگ اورجاگنگ ٹریکس ایس اوپیز کے ساتھ کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔
 

مزیدخبریں