بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کرنیوالا درندہ گرفتار

7 Apr, 2021 | 07:03 PM

M .SAJID .KHAN

(وقاض احمد)شادباغ میں معصوم بچوں کو ورغلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا.

ڈولفن سکواڈ کے مطابق شادباغ معصوم بچوں کو ورغلا کر جنسی زیادتی کرنیوالا درندہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم عرصہ دراز سے علاقے میں بچوں سے زیادتی کررہا تھا۔سٹی 42 کوفوٹیج  موصول ہوگئیں،فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم کس طرح بچوں کو ورغلا رہا ہے۔اہل علاقہ نے اسکے خلاف درخواست دے رکھی تھی۔پولیس کے مطابق ملزم نے بچوں کیساتھ زیادتی کا اعتراف بھی کرلیا۔

یاد رہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں چوری، ڈکیتی،رہزانی اورزیادتی کے واقعات میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے جو کہ ایک سنگین مسئلہ ہے،اس کے ساتھ خواتین بھی ان جنسی درندوں کی ہوس کا نشانہ بن رہی ہیں، خواتین کے ساتھ زیادتی کے سنگین واقعات نے ان میں خوف وہراس کی نئی تشویش دوڑا دی ہے جس کی وجہ سے ان کی زندگیاں اجیرن ہوچکی ہے۔

پولیس ایسے عناصر کی سرکوبی کے لئے سرگرم عمل ہے مگر افسوس کے اس محکمہ میں کچھ ایسی کالی بھیڑیں چھپی ہوئی ہیں جو ایسے درندوں کا ساتھ دےرہی ہیں،جس کے باعث لوگوں کا اعتبار بھی پولیس سے اٹھ چکا ہے۔

گزشتہ دنوں پنجاب کے شہر لودھراں کے علاقہ دنیاپور میں ملزم نے پہلے خاتون کی نازیبا ویڈیو بنا اور پھر متعددبار زیادتی کرتا رہا،متاثرہ خاتون نے تنگ آکر پولیس کو سب بتادیا،خاتون کا کہناتھا کہ ملزم نے نے نازیبا ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کیا  اور  بلیک میل کرکے کئی بار زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملزم نے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں اور نقدی اور زیورات بھی لے کرفرار ہوگیا، پولیس نے بیان ریکارڈ کرتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ تلاش کے لئے چھاپے مارہے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں