کورونا کے وار تیز، لاہور پولیس کے پانچ افسران جاں بحق

7 Apr, 2021 | 06:31 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42: تھانہ ڈیفنس سی میں تعینات ڈرائیور کانسٹیبل محمد اختر کورونا وباء کے باعث وفات پا گئے، کانسٹیبل محمد اختر نے کورونا رپورٹ پازیٹو آنے پر خود کو گھر میں قرنطینہ کیا ہوا تھا، لاہور پولیس کے اب تک پانچ افسران اور اہلکار کورونا کے باعث وفات پا چکے ہیں۔

پولیس کے مطابق کانسٹیبل محمد اختر لاہور کے نواحی گاؤں گھونڈی خوشحال سنگھ کے رہائشی تھے اور کورونا کے باعث گھر میں قرنطینہ تھے اور آج وہ دم توڑ گیا۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ مجموعی طور پراب تک لاہور پولیس کے 804 پولیس افسران اور اہلکار متاثر ہوئے ہیں۔

134 پولیس افسران اور جوان اس وقت اپنے گھروں میں قرنطینہ ہیں۔ سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے کورونا وبا سے کانسٹیبل محمد اخترکی شہادت پر شہید کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

لاہور شہر میں کورونا24 گھنٹوں کے دوران22 زندگیاں نگل گیا، 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1019 نئے مریضوں کی تصدیق ہوگئی۔707 مریض سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں میں داخل ہیں۔ کورونا میں مبتلا 200 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مزیدخبریں