بابراعظم نے ویرات کوہلی سے پہلی پوزیشن چھین لی

7 Apr, 2021 | 05:35 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)بابراعظم ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر آگئے۔بابراعظم نے ویرات کوہلی سے پہلی پوزیشن چھین لی۔

تفصیلات کے مطابق کے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ہونے والے تیسرے فیصلہ کن میچ میں پاکستان نےپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 321 رنز کا ہدف دیا،پاکستان کی جانب سے بلے باز بیسٹمین فخرزمان نے ایک بار پھر جنوبی افریقہ کے باولرز کو دن میں تارے دکھادیے اور شاندار سنچری سکور کیا، انہوں نے 101 رنز بنائے،جبکہ حسن علی اور کپتان بابراعظم نے بھی خوب پٹائی کی، حسن علی نے11 گیندوں پر32 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے جبکہ کتپان بابراعظم نے82 گیندوں پر94 رنز بنائے اور آخری اوورز کی آخری بال پر چھکا لگانے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نےاپنی منفرد بیٹنگ اور عمدہ سٹروک کھیلتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سے پہلی پوزیشن چھین لی۔وہ بابراعظم ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر آگئے۔آئی سی سی نے تاہم ابھی تک اس کو اپ ڈیٹ نہیں کیا۔

مزیدخبریں