ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پریکٹیکل امتحانات کے دوران طلباء کو حبس بے جا میں رکھنے کا انکشاف

prcatical exams
کیپشن: prcatical exams
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: کیمبرج انٹرنیشنل سسٹم کے تحت او لیول کے پریکٹیکل امتحانات کے دوران طلباء کو حبس بے جا میں رکھنے کا انکشاف، سکینز کالج میں او لیول کے امتحانی مرکز میں پریکٹیکل ختم ہونے کے دو گھنٹے بعد بھی طلباء کو باہر آنے سے روک دیا گیا جس پر والدین نے شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔

کیمبرج انٹرنیشنل سسٹم کے تحت او لیول کے پریکٹیکل امتحانات کے دوران طلباء کو حبس بے جا میں رکھنے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سکینز کالج میں او لیول کے امتحانی مرکز میں پریکٹیکل ختم ہونے کے دو گھنٹے بعد بھی طلباء کو باہر آنے سے روک دیا گیا۔ آئی سی ٹی مضمون کے پریکٹیکل میں دونوں شفٹوں کا پرچہ یکساں ہونے پر طلباء کو باہر نہیں نکلنے دیا گیا۔

زرائع کے مطابق مارننگ شفٹ اور ایوننگ شفٹ میں ایک ہی پرچہ لیا جا رہا ہے جس کے باعث مارننگ شفٹ کے طلباء کو دوسری شفٹ کے طلباء سے باہمی رابطہ کرنے سے روکنے کیلئے باہر نہیں آنے دیا گیا۔ سیکنز کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پیپر آؤٹ ہونے کے خطرے کے باعث طلباء کو کچھ دیر کیلئے کالج کے اندر ہی رکنے کی درخواست کی گئی تھی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer