دنیا کا امیر ترین شخص کون؟ فہرست جاری

8 Apr, 2021 | 04:36 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) فوربزمیگزین کی جانب سے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کر دی گئی، جس میں ایمیزون کے مالک جیف بیزوز بدستور سرفہرست ہیں جبکہ ایلن مسک دوسرے نمبر پر ہیں۔

فوربز کی امیر ترین افراد  کی فہرست میں ریکارڈ توڑنے والے 2،755 ارب پتی شامل ہیں، رپورٹ کے مطابق رواں سال کی رینکنگ میں ایمیزون کے مالک جیف بیزوس 177 ارب ڈالرز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں، ٹیسلا اور سپیس ایکس کے بانی نے لمبی چھلانگ لگائی ہے، گزشتہ سال 31 ویں نمبر پر موجود ایلن مسک 2021 میں 151 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ دوسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں،ایلون مسک خلائی راکٹ بنانے والی کمپنی اسپیس ایکس اور الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ہیں، برنرٹ آرنالٹ 150 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجماں ہیں۔

مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس چوتھے امیر ترین شخص قرار پائے جن کے اثاثوں کی مالیت کا تخمینہ 124 ارب ڈالرز لگایا گیا۔

 فیس بک کے بانی مارک زکربرگ 97 ارب ڈالرز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں، امریکا بدستور سب سے زیادہ ارب پتیوں کی سرزمین ہے، چین دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

فوربز نے کہا کہ اس سال کے ارب پتیوں کی مالیت مشترکہ 13.1 ٹریلین ڈالر ہے جو گذشتہ سال 8 ٹریلین ڈالر تھی، اس سال کی فہرست میں 493 نئے آنے والے افراد شامل ہیں، جن میں وٹنی وولف ہرڈ ، ڈیٹنگ ایپ بمبل کے چیف ایگزیکٹو ہیں۔ 

مزیدخبریں