پب جی سٹائل قتل کیس؛ ملزم نےگھروالوں کو مارنے کی وجہ بتادی

7 Apr, 2021 | 02:20 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42: ضلع کچہری , پب جی سٹائل میں فائرنگ کر کے چار افراد کو قتل کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت، مقدمہ میں ملوث ملزم نے کمرہ عدالت میں اقبال جرم کرلیا۔

عدالت نے مقدمہ کے ملزم رانا بلال کا 9 اپریل تک جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا، عدالت نے استفسار  کیا کہ  تم نے شریف لوگوں کا قتل کیوں کیا؟ ملزم رانا بلال نے عدالت کو جواب دیا کہ میں ٹک ٹاک سٹار ہوں ،ایمو سٹار ہوں ،فیس بک سٹار ہوں،  میرے ساتھ دھوکہ ہوا میں سٹار ہوں میں نے قتل کر دیا۔

خیال رہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ نواں کوٹ میں قتل سمیت چار دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے،  ملزم رانا بلال نے شریف شہریوں کو قتل کیا , تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے تفتیش اور آلہ قتل کی برآمدگی کے لیے جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے ,ملزم کی فائرنگ سے بھائی ، بہن ، بھابھی اور دوست قتل ہوا۔

مزید پڑھیں:نواں کوٹ؛ بہن ،بھابھی اور ملازم کے بعدبھائی بھی دم توڑ گیا

یہ بھی پڑھیں: پب جی کے جنونی کی گھر والوں پر پب جی سٹائل میں اندھا دھند فائرنگ

مزیدخبریں