لاہوریوں کیلئے بڑی خبر

7 Apr, 2021 | 02:50 PM

Sughra Afzal

دیو سماج (راؤ دلشاد) لاہوریوں کیلئے بڑی خبر، کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کیپٹن (ر) محمد عثمان کا شہریوں کو ایک کروڑ ماسک مفت دینے کا فیصلہ، شہر کے 20 مقامات کو فری ماسک کی تقسیم کیلئے فائنل کر لیا گیا، ماسک کی تقسیم کا ٹاسک چیف کارپوریشن آفیسر شوکت علی کو تفویض کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ریلوے سٹیشن، بادامی باغ بس سٹینڈز، مال روڈ، چائنہ سکیم، شاہ عالم چوک، یتیم خانہ چوک، داتا دربار، چونگی امر سدھو، اچھرہ بازار، دہلی گیٹ، اکبری منڈی، اسلام پورہ، ہربنس پورہ، نشتر بازار، بند روڈ، ٹھوکر نیاز بیگ چوک، شاہدرہ چوک، جلو موڑ اور اڈا پلاٹ چوک رائیونڈ روڈ پر کیمپس لگیں گے، شہر کے 4 بڑے لاری اڈوں پر 20 لاکھ شہریوں میں فری ماسک تقسیم کیے جائیں گے، لاری اڈا بادامی باغ، جناح بس ٹرمینل ٹھوکر، سٹی بس اڈا اسکندریہ اور جنرل بس سٹینڈ رائے ونڈ سٹی میں شہریوں کو فری ماسک دیئے جائیں گے۔

کمشنر لاہور کیپٹن( ر) محمد عثمان کا کہنا ہے کہ ایک کیمپ پر 5 لاکھ ماسک تقسیم کیے جائیں گے۔

لاہور یورں کیلئے ایک اور اچھی خبر آگئی، کورونا ویکسین کینسائینو کی پہلی کھیپ لاہور پہنچ گئی، ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک نے ویکسین کی پہلی کھیپ وصول کی، ڈاکٹر فیصل نے ویکسین کے حوالے سے بریفنگ دی، 10 ہزار خوراکوں پر مشتمل پہلی کھیپ ایکسپو ویکسی نیشن سینٹر انتظامیہ کو موصول ہوگئی۔

ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک نے بتایا کہ وہ خود بھی کینسائینو ویکسین کے ٹرائل کا حصہ رہے ہیں، چین اور کینیڈا کے اشتراک سے تیار کی گئی کینسائینو ویکسین کی صرف ایک ڈوز ہی کافی ہوگی۔

علاوہ ازیں شہر کی صفائی کے حوالے سے کمشنر لاہور کا رات گئے اہم اجلاس ہوا، کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی عمران علی سلطان کے ساتھ میٹنگ کی، عمران سلطان نے صفائی کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا، سی ای او نے بریفنگ میں بتایا کہ پچھلے دو روز میں زیادہ ورکرز چھٹی پر ہونے کے باعث کچھ علاقوں میں کوڑا اکٹھا ہوا۔

 کمشنر نے کہا کہ چھٹی کے دنوں کے لیے اضافی تنخواہ پر افرادی قوت کا انتظام کیا جائے، تمام سکینڈری کولیکشن پوائنٹس جلد از جلد کلیئر کیے جائیں۔

  کمشنر لاہور نے کہا کہ ہر زون میں ایک خصوصی سکواڈ ہر وقت فیلد میں رہتے ہوئے عوامی شکایات پر فوری ایکشن لے گا، سپیشل سکواڈ ایل ڈبلیو ایم سی کی ٹیموں کے ساتھ مل کر کام کرے گا، عوامی شکایت کا فوری ازالہ کرے گا۔ 

مزیدخبریں