ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پنجاب یونیورسٹی کا اساتدہ و ملازمین کی فری ویکسی نیشن کے لئے بڑا اقدام

punjab university
کیپشن: punjab university
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس)پنجاب یونیورسٹی کا محکمہ صحت سے 1306فیکلٹی ممبران اور 5000 ہزار نان ٹیچنگ سٹاف کی فوری فری ویکسینیشن کا مطالبہ، یونیورسٹی انتظامیہ نے محکمہ صحت کو خط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے محکمہ صحت کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ اساتذہ اور تدریسی عملہ بھی فرنٹ لائن ورکر ہیں اساتذہ یونیورسٹی کے 46 ہزار طلباءکو تدریسی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔کووڈ19 کے باعث سب سے زیادہ نقصان تعلیمی اداروں کا ہو رہا ہے، اساتذہ اور سٹاف اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر وبائی صورتحال میں تعلیمی کی فراہمی کیلئے بہترین خدمات ادا کر رہے ہیں۔
تدریسی خدمات کے دوران درجنوں اساتذہ اور ملازمین کورونا کا شکار ہوئے جبکہ کئی جان کی بازی بھی ہارے۔ حکومت نے بزرگوں اور فرنٹ لائن ورکروں کی ویکسی نیشن کا عمل شروع کر رکھا ہے۔ محکمہ صحت  1306فیکلٹی ممبران اور 5000 ہزار نان ٹیچنگ سٹاف کی فوری فری ویکسینیشن کے لئے اقدامات کرے۔
واضح رہے کہ کورونا کی بگڑتی ہوئی صوررتحال کے پیش نظر حکومت نے جہاں مختلف شعبوں پرسمارٹ لاک ڈاﺅن اور دیگر پابندیاں عائد کی ہیں وہیں ملک بھر میں تعلیمی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں۔