پولیس اہلکار پر تیزاب پھینک دیا گیا

7 Apr, 2021 | 11:18 AM

Imran Fayyaz

(فہد بھٹی)جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے جہاں عام شہری محفوظ نہیں وہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی نشانہ بنتے رہتے ہیں۔
مغلپورہ کے علاقے میں نشے کی لت میں مبتلا افراد نے پولیس کانسٹیبل پر تیزاب پھینک دیا ۔کانسٹیبل دلاور کی کینال روڈ سے نشیؤں کو ہٹانے کی ڈیوٹی لگائی گئی تھی۔ پولیس کانسٹیبل بڑی ہی تندہی سے اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے اس دوران جب کانسٹیبل دلاور نے کینال روڈ سے نشے کے عادی افراد کو ہٹانے کی کوشش کی تو نشیؤں  کی جانب سے ان پر تیزاب پھینک دیا گیا جس سے ان کا چہرہ اور گردن جھلس گئی۔تیزاب گردی کے شکار کانسٹیبل دلاور کو طبی امداد کے لئے میوہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
 سی سی پی او لاہور نے افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سول لائنز سے رپورٹ طلب کر لی او ر حکم دیا ہے کہ نشے کے عادی افراد کے خلاف آپریشن تیز کر دیا جائے ۔

مزیدخبریں