(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹر اور پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے سپنر اُسامہ میر کے والد انتقال کر گئے۔
اپنے والد کے انتقال کی خبر اسامہ میر نے ٹویٹر پر ٹویٹ کے ذریعے دی، کرکٹر نے اپنے پیغام میں مداحوں سے اپیل کی کہ آپ سب میرے والد کی مغفرت کی لیے دعا کریں، میرے والد میری طاقت تھے مجھے نہیں معلوم کہ ان کے بغیر میں اب کیسے آگے بڑھوں گا۔ہمت نہ ہارنے کا سبق مجھے میرے والد سے ملا تھا وہ میرے والد ہی نہیں بہترین دوست بھی تھے۔میرے والد نہایت شفیق اور مہربان شخصیت کے حامل تھے، انہوں نے ہمارے لیے بہت کچھ کیا جس کے آج ہم سب شکرگزار ہیں۔
I’m devastated. My Father has passed away. Please pray for his maghfirat and keep my family in your prayers ???????? my father was my strength I don’t how to continue without him.
— Usama Mir (@iamusamamir) April 5, 2021
قومی کرکٹرز یاسر حمید، حسن علی،بلال آصف اور دیگر کی جانب سے اسامہ میر کے والد کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
Inna Lillahi wa inna ilayhi raji'un. Very sad to hear that Usama. Praying for his maghfirat and high ranks in jannat. Stay strong prayers are with you and family.
—Imad Wasim (@simadwasim) April 5, 2021
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ.
— Hassan Ali ???????? (@RealHa55an) April 5, 2021
So sorry to hear that meray bhai. Allah paak maghfirat farmayen, darjaat buland kren Aameen.