سٹی42:ون فائیو پر موصول ہونے والی دو لاکھ 83 ہزار ایمرجنسی کالز میں سے ایک لاکھ چھیاسی ہزار 50 کالز بوگس اور غیر متعلقہ نکلیں۔
پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے ون فائیو کالز کے اعداد و شمار جاری کردیئے، پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق ایمرجنسی ہیلپ لائن پر2لاکھ 83ہزار96 کالز موصول ہوئیں ، موصول شدہ کالز میں سے1لاکھ68ہزار 50 کالز بوگس اور غیر متعلقہ نکلیں۔
تفصیلات کے مطابق مختلف معلومات کے حصول کیلئے39ہزار172 کالزموصول ہوئیں، 57 ہزار325 کالز پر پولیس کی مدد فراہم کی گئی، مارچ کے مہینے میں ٹریفک سے متعلقہ 4ہزار905کالز پر راہنمائی کی گئی، لاسٹ اینڈ فاو¿نڈ سنٹر کی مدد سے17گمشدہ افراد کو اپنوں سے ملوایاگیا ، ایک ماہ میں 191موٹر سائیکلیں،7گاڑیاں اور3 رکشوں کی نشاندہی کرکے مالکان کے حوالے کروائے گئے۔حکام کا کہنا ہے کہ شہری 15 پر غیر ضروری کالز کرنے سے اجتناب کریں۔
شہریوں کا مذاق پولیس کے لئے وبال جان بن گیا
7 Apr, 2021 | 08:30 AM