(قذافی بٹ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی گورنر ہاؤس میں گورنر چودھر ی محمد سرور صدر کو کورونا متاثرین کودیئے گئے ریلیف سے متعلق آگاہ کریں گے۔صدر مملکت سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی ملاقات کریں گے- صدر مملکت کو کورونا کرائسس مینجمنٹ سنٹر کی جانب سے حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔
علاوہ ازیں صدر مملکت تعزیت کیلئے ونگ کمانڈر نعمان شہید کے گھر جائیں گے- صدر مملکت یونیورسٹی آ ف ہیلتھ سائنسز میں ٹیلی میڈیسن سنٹر کا دورہ بھی کریں گے۔