پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا حکومت سے بڑا مطالبہ

7 Apr, 2020 | 05:09 PM

Malik Sultan Awan

(حسن علی) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گندم کی خریداری کا ہدف ہر صورت پورا کریں، جبکہ سمیع اللہ چودھری کے صوبائی وزیر خوراک کے عہدے سے مستعفی ہونے سے گندم کی خریداری مہم پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون کے چئیرمین عبدالروف مختار نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر خوراک کے مستعفی ہونے سے گندم کی خریداری پر کوئی اثر نہیں پڑے گا تاہم گذشتہ سال حکومت نے گندم کی خریداری ہدف سے کم کی ،جس کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اس لئے پنجاب حکومت سرکاری گندم کی خریداری کاہدف پورا کرنے کے ساتھ ساتھ فلور ملز کو بھی گندم کی خریداری کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد کروائے۔

عبدالروف مختار کا کہنا تھا کہ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن آٹے کی قلت پیدا نہیں ہونے دے گی جبکہ گذشتہ سال گندم خریداری مہم کے دوران فیڈ ملز کو گندم فراہم کی گئی جسکے باعث مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

مزیدخبریں