رضوان نقوی: پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر کا چیئرپرسن ایف بی آر کو خط, سینئر نائب صدر قاری حبیب الرحمن زبیری نے ریفنڈز ادائیگی کوملازمت کے تحفظ اور تنخواہوں کی ادائیگی سے مشروط کرنے کا مطالبہ کردیا۔
سینئر نائب صدر پاکستان ٹیکس بار قاری حبیب الرحمن زبیری نے چیئرمین ایف بی آر کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ ریفنڈز حاصل کرنے والی ,صنعتوں ,کمپنیوں اور کاروباری حضرات کو اس امر کا پابند بنایا جائے کہ وہ ریفنڈز کی رقم سے اپنے ملازمین کو تنخواہیں ادا کریں ۔
ریفنڈز کی ادائیگی متعلقہ مہینے میں ملازمین کو کی گئی تنخواہوں کی ادائیگی کے مطابق کی جائے،قاری حبیب الرحمن زبیری نے تجویز دی ہے کہ تنخواہوں کی ادائیگی کا تخمینہ سوشل سکیورٹی اور ای او بی آئی میں رجسٹرڈ ملازمین کی تعداد سے لگایا جائے، سینئر نائب صدر پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے خط میں ٹیکس گزار کمپنیوں کو بنکنگ چینل کے ذریعے ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنے کا پابند بنانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر نے) لاک ڈاؤن کی صورتحال میں کاروباری طبقہ کوسیلز ٹیکس ریفنڈز کی فی الفورادائیگی یقینی بنانےکا حکم دیا تھا، چیف کمشنرز کو روزانہ کی بنیاد پر ممبر ان لینڈریونیو آپریشنزکو رپورٹ بھجوانےکےپابند ہونے کا بھی کہا گیا تھا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر نے)نےموجودہ ایمرجینسی صورتحال کے پیش نظرتمام ریجنل ٹیکس دفاترکےچیف کمشنرزکوریفنڈزکی شفافیت یقینی بنانےکیلئےکڑی مانیٹرنگ کرنےکی ہدایت کردی ہے، چیف کمشنرز روزانہ کی بنیاد پر ریفنڈز ادائیگی کی رپورٹ مرتب کرکےممبران لینڈریونیوآپریشنز کو بھجوائیں گے، ایف بی آر نےہدایت کی ہے کہ صنعتکاروں اور کاروباری طبقے کو اپنے ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے کیلئے فی الفور ریفنڈز ادا کیے جائیں، ایف بی آر میں100ارب روپےکے ریفنڈز زیرالتوا ہونے کی وجہ سےکاروباری طبقہ کو مشکلات کا سامنا ہے۔