ٹریفک وارڈن سے موبائل فون چھین کر بھاگنے والا چور پکڑا گیا

7 Apr, 2020 | 03:14 PM

Shazia Bashir

جنید ریاض: ٹریفک وارڈن سے موبائل فون چھین کر بھاگنے والا چور پکڑا گیا، چور مادرملت روڈ پر ٹریفک وارڈن محمد آصف سے موبائل چھین کر بھاگا تھا۔
 تفصیلات کے مطابق  ٹاون شپ میں ٹریفک وارڈن سے موبائل چھین کر بھاگنے والا چور پکڑا گیا، چور مادرملت روڈ پر اٹک پٹرول پمپ کے قریب ڈیوٹی پر تعینات ٹریفک وارڈن محمد  آصف سے موبائل چھین کر بھاگا تھا۔ ٹریفک وارڈن محمد سیف اور محمد آصف نے چور کا پیچھا کیا ۔دونوں وارڈنز نے شہریوں کی مدد سے چور کو  دبوچ لیا۔

وارڈنز نے چورکوتھانہ فیکٹری ایریاپولیس کے حوالے کردیا۔ تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے جرم کااعتراف کرلیا ہے لہذا اس کے کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

اس سے قبل گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز کے سامنے دورانِ ڈیوٹی  ٹریفک وارڈن رائے نواز کو سڑک سے قیمتی  موبائل فون ملا تھا  جو ٹریفک وارڈن نے اس کے مالک بلال کو واپس لوٹا دیا تھا موبائل فون ملنے پر بلال نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وارڈن رائے نواز کا شکریہ ادا کیا، بلال کا کہنا تھا کہ ایسے ایماندار وارڈنز جو ڈیوٹی کے ساتھ شہریوں کی جان و مال کا بھی خیال رکھتے ہیں ٹریفک پولیس کا قیمتی اثاثہ اور دوسروں کیلئے مثال ہیں۔

دوسری جانب صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات،  موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا، فیصل ٹاؤن کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے سہیل کے گھر سے 5لاکھ کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،گجر پورہ میں ڈاکوؤں نے مستنصر کے گھر سے 4لاکھ کی نقدی ،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا  گیا، غازی آباد میں ڈاکوؤں نے عمر کے گھر سے1لاکھ 85ہز ار کی نقدی ،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان نصیر آباد کے علا قہ میں ڈاکوؤں نے فیاض کے گھر سے 1 لاکھ 10ہز ار کی نقد ی ،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان، نشتر کالونی میں ڈاکوؤں نے ظہیر کے گھر سے 1 لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا ۔
 

مزیدخبریں