علی اکبر :دو ہفتے کے بعد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی رونق جزوی طور پر بحال ہو گئیں۔
دو ہفتے بند رہنے کے بعد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کو جزوی طور پر کھول دیا گیا ۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسمبلی سیکرٹریٹ صبح دس سے دو بجے تک کام کرے گا ،جبکہ ان دنوں صرف ضروری سٹاف دفتر بلوایا جائے گا جبکہ دیگر افسران کو گھر سے کام کرنے کی اجازت ہو گی ۔ جن افسران اور ملازمین کو حاضری سے استثی قرار دیا گیا ہے وہ فون پر حاضر رہیں گے اور دفتر کا فون نہ سننے پر انہیں غیر حاضر تصور کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ چین کے صوبے ووہان میں جنم لینے والا کورونا وائرس پوری دنیا کو متاثر کرچکا ہے،تمام ممالک تک یہ پھیل چکا ہے، امریکا اور یورپ کو اس نے اپنا دوسرا گھر بنا لیا ہے، اب تک اس وائرس سے 72 ہزار افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں جبکہ 13 لاکھ سے زائد افراد اس وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔ پاکستان میں ہلاکتوں اور متاثرہ افراد کی تعداد تیزی سے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 52 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 3700 سے تجاوز کرگئی ہے۔
پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے پھیلائو کر روکنے کیلئے لاک ڈائون جاری ہے،تمام سرکاری اور غیر سرکاری دفاتر،تعلیمی ادارے،ائیر پورٹس،ریلوے سٹیشنز،پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے،اب آہستہ آہستہ زندگی معمول پر لانے کی کوشش کی جارہی ہے،ٹریفک کی بندش میں بھی نرمی کی جارہی ہے۔ائیر پورٹس پر فلائٹ آپریشن بھی جزوی طور پر بحال کیا گیا ہے۔