درنایاب : زیر زمین پانی بچانے کے سب سے بڑے منصوبے پر کام شروع کردیا گیا۔
لاہور شہر میں زیر زمین پانی بچانے کا سب سے بڑا منصوبہ ، واسا نے چار بڑی کمپنیوں کو کنسلٹینسی کیلئے شارٹ لسٹ کرلیا ، دو ماہ میں کنسلٹنٹ سلیکشن کمیٹی کی سفارشات پر ایک کنسلٹنٹ کو فائنل کیا جائے گا ۔
واساکےشعبہ پی اینڈڈی نےسرفیس واٹر منصوبے کیلئے جن نیشنل انٹرنیشنل کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کیا ہے ان میں دو ڈینش ، ایک ترک جبکہ ایک جرمن کمپنی ہے، جن کا اشتراک پاکستانی کمپنیوں کیساتھ ہے ۔ واسا نے میسرز سمیکو ڈنمارک اور جرز کنسلٹینسی کے اشتراک کو شارٹ لسٹ کیا ہے ۔ ڈینش کمپنی ریمبل ، بنگلہ دیشی کمپنی بیٹس اور ایشین کنسلٹنگ کے اشتراک کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے ۔
ترک انجنئیرنگ کنسلٹنگ کمپنی تماس ، ٹیکنیک ٹیمپو اور ای اے کنسلٹنگ پاکستان کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے ۔جرمن کنسلٹنگ کمپنی ٹریک ٹیبل ، نیشنل ڈویلپمنٹ کنسلٹنس کوبھی شارٹ لسٹ کیا گیا ہے ۔ واسا کے مطابق کورونا لاک ڈوان کی صورتحال نارمل ہونے ہی کنسلٹنٹس سلیکشن کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے گا ۔ ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ واسا اور اے آئی آئی بی کی مشترکہ مشاورت میں منصوبے کیلئےقرض دینےکےاصولی بات چیت مکمل کی جاچکی ہے ۔
دوسری جانب مون سون سے قبل واسا نے ڈرینوں کی صفائی مہم تیز کردی گئی ، ایم ڈی واسا نے مون سون بارشوں سے پہلے شہر کے تمام نالوں کی مرحلہ وار صفائی کرنے کی ہدایت کردی ہے جبکہ 3 افسروں کے تبادلے بھی کردئیے گئے ہیں۔
ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کی ہدایت پر ڈی ایم ڈی آپریشن اسلم خان نیازی نے سبزہ زار میں ڈرینوں کی صفائی کے کام کا جائزہ لیا۔ ڈی ایم ڈی آپریشنز نے کہا کہ کورونا کے پیش نظر حفاظتی اقدامات پر بھی سختی سے عملدرآمد کیا جارہا ہے ۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کا کہنا ہے کہ ڈرینز کی صفائی کا معائنہ روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھا جائے۔ بھاری مشینری سے ڈرینوں کی صفائی مون سون کی بارشوں سے قبل مکمل کی جائے تاکہ نکاسی آب میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔