گورنر پنجاب نے کورونا ٹیسٹنگ BSL3 لیب کا افتتاح کر دیا

7 Apr, 2020 | 12:41 PM

قذافی بٹ:گورنر پنجاب چودھری محمد سرور  کی یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز آمد، گورنر پنجاب نے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز میں کورونا ٹیسٹنگ BSL3 لیب کا افتتاح کر دیا. 
گورنر پنجاب چوہدری سرور کی یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز میں کورونا ٹیسٹنگ بی ایس ایل 3 لیب کا افتتاح کیا. تقریب میں بیگم گورنر پنجاب پروین سرور نے بھی شرکت کی.  وائس چانسلر ڈاکٹر نسیم احمد نے گورنر پنجاب کو لیب کے متعلق بریفنگ دی.

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹیوں میں کوروناسے بچاو اور خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ٹیلی میڈیسن کی سہولت کے بعد بائیو سیفٹی لیول تھری کی بدولت کورونا سے سر نمٹنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ غریب اور مستحق لوگوں کو راشن کی فراہمی کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ عوام کی سہولت کے لئے ٹیلی راشن ہیلپ لائن قائم کر رہے ہیں۔

  چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ حکومت کسی صورت بھی عوام کے بے سہارا نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے مثالی کارکردگی کو بین الاقوامی سطح پر بہترین کردار دیا گیا ہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور حکومت کا ساتھ دیں، کرونا کو شکست دینے کے لیے صرف حفاظتی تدابیر اختیار کرنا بھی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطرناک وباء نے پوری دنیا میں تباہی پھیلا دی ہے ہمیں بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔ گورنر پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی ٹیسٹنگ لیب ہے، لیبارٹری میں روزانہ کورونا کے تین سو سے چار سو ٹیسٹ کیے جا سکیں گے.

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا روز بروز بڑهتا جارہا ہے۔ 24 گھنٹوں میں مزید چار افراد جان کی بازی ہار گئے ، مرنے والوں کی تعداد 54 تک جا پہنچی ۔ مزید 577 نئے کیسز سامنے آ گئے ۔ تعداد 3ہزار 864 ہو گئی ۔پنجاب میں سب سے زیادہ 1918 مریض ، سندھ میں 932،بلوچستان میں 202، خیبر پختونخوا میں 500مریض ہو گئے ۔اب تک سندھ اور خیبر پختونخوا میں 17،17،پنجاب میں 15، اسلام آباد ،بلوچستان میں ایک ایک اور گلگت بلتستان میں 3اموات ہو چکی ہیں۔

مزیدخبریں