جنید ریاض: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاک ڈاون کے دوران اساتذہ سے ڈیوٹیاں لینے والے سکولوں کیخلاف کارروائی کرے گی، اساتذہ لاک ڈاون کے دوران کام لینے پر متعلقہ سکول کیخلاف شکایت درج کراسکیں گے۔
لاک ڈاون کے دوران پرائیویٹ سکولوں میں اساتذہ سے ڈیوٹیاں کرانے کے معاملہ کا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے نوٹس لے لیا ہے۔ اتھارٹی لاک ڈاون کے دوران ڈیوٹیاں لینے والے سکولوں کیخلاف کارروائی کرے گی۔ لاک ڈاون کے دوران اساتذہ سے کام لینے پر متعلقہ سکول کیخلاف شکایت درج کرائی جاسکے گی۔
سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان کا کہنا ہےکہ لاک ڈاون کے دوران کسی بھی ٹیچر سے ڈیوٹی لینا غیرقانونی ہے،شکایت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے شکایت سیل میں کرائی جاسکتی ہے۔پرائیویٹ سکولزآن لائن ایجوکیشن کیلئے بھی اساتذہ کو سکول آنے کیلئے مجبور نہیں کرسکتے۔انکا کہنا ہے کہ متعلقہ سکولوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
اس حوالے سے کل وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹوئیٹ کیا تها کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ چھٹیوں کے دوران پنجاب کے تمام سکولوں کی فیس 20 فیصد کم اور صرف ماہانہ بنیاد پر وصول کی جائے، اس دوران سکولوں کو تمام اساتذہ اور سٹاف کی تنخواہوں کی مکمل اور بروقت ادائیگی کا پابند بنایا جائے گا ،اور کسی سکول کو ٹیچرز یا سٹاف کو نکالنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔
دوسری جانب سرکاری اساتذہ کو چهٹیاں نہ مل سکیں، صوبہ بھر میں کورونا وائرس کے پیش نظر سینکڑوں اساتذہ کی ڈیوٹیاں عمرہ کی ادائیگی کرنے والے گھروں کے باہر لگادی گئی/ رضاء کار اساتذہ نے عمرہ زائرین کے گھروں کے باہر ڈیوٹیاں دینے سے انکار کردیا ہے۔لاہور سمیت پنجاب کے 36 اضلاع سے پچاس ،پچاس اساتذہ کو بطور رضاء کار شامل کیا گیا تھا۔سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ رضاء کار اساتذہ کی کورونا وائرس سے متعلق کوئی تربیت نہیں دی گئی۔ ڈیوٹیاں عمرہ زائرین کے گھر لگائے جانے پر اساتذہ سراپا احتجاج ہیں۔