ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس کی سکریننگ گھر بیٹھے کرنے والی موبائل ایپ تیار

کورونا وائرس کی سکریننگ گھر بیٹھے کرنے والی موبائل ایپ تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( مانیٹرنگ ڈیسک) نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 سے روزانہ اب دنیا بھر میں ہزاروں کیسز سامنے آرہے ہیں جبکہ لاکھوں کروڑوں افراد کوخدشہ یا فکر ہوتی ہے کہ وہ اس کا شکار نہ ہوچکے ہوں۔

اس وائرس کی تصدیق کے لیے ٹیسٹنگ کٹس کی قلت کا سامنا متعدد ممالک کو ہے اور اسی وجہ سے ایسے مریضوں کے ٹیسٹ کو ترجیح دی جاتی ہے جن کی حالت زیادہ خراب ہو۔پاکستان میں بھی ٹیسٹنگ کا عمل بہت زیادہ بہتر نہیں اور اس کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں، تاہم اس بیماری کی مختلف علامات کا سامنے کرنے والے افراد اس پریشانی کا شکار رہتے ہیں کہ وہ اس کا شکار تو نہیں ہوگئے۔

 پاکستان میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) نے بھی کیا ہے اور ایسی اسکریننگ ایپ متعارف کرائی ہے جو اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز پر کام کرتی ہے، اس ایپ میں انگلش اور اردو زبان کےذریعے لوگ کووڈ 19 کے لیے اپنی اسکریننگ کرسکتے ہیں۔

برطانیہ میں ایک طبی تحقیق میں کہا گیا کہ سونگھنے یا چکھنے کی حس اچانک ختم ہوجانا دنیا بھر میں پھیل جانے والے کورونا وائرس کی علامات ہوسکتی ہیں،  آشوب چشم بھی نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کی علامت ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ چین کے صوبے ووہان سے  جنم لینے والی خطرناک بیماری کورونا وائرس دنیا کے کئی ممالک میں پھیل چکی ہے، اب تک اس وائرس سے 72 ہزار افراد موت کے منہ چلے گئے ہیں جبکہ 13 لاکھ سے زائد افراد اس وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس سے پاکستان میں ہلاکتوں اور متاثرہ افراد کی تعداد تیزی سے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث ملک میں اموات کی تعداد 52 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 3700 سے تجاوز کرگئی ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس آنکھوں کے راستے جسم میں داخل ہوسکتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ناک اور منہ کے ساتھ آنکھوں کو نہ چھونے کا مشورہ دیا جاتا ہے، خصوصاً ہاتھ دھونے سے قبل ایساکرنے سے ہرصورت گریز کرنا چاہیے۔

  

Sughra Afzal

Content Writer