’’اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کسی صورت برداشت نہیں‘‘

7 Apr, 2019 | 08:39 PM

Arslan Sheikh

( علی اکبر ) بہت دیر کر دی مہرباں آتے آتے، پنجاب حکومت کا مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے فوری طور موثر اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کردیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کابینہ سب کمیٹی پرائس کنٹرول کو ہدایات جاری کر دیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے فوری طور موثر اقدامات کیے جائیں جبکہ سبزیوں، پھلوں اور دالوں کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور معیار پر کڑی نظر رکھیں۔ پرائس کنٹرول کیلئے کیے جانیوالے اقدامات کی خود نگرانی کریں، اتوار بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور کوالٹی کو باقاعدگی سے چیک کیا جائے۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے مزید کہا کہ مصنوعی مہنگائی کے ذریعے عوام کو لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، عوام کا مفاد سب سے زیادہ مقدم ہے۔

مزیدخبریں