شریف برادران کی جاتی امراء میں ملاقات

7 Apr, 2019 | 06:19 PM

Arslan Sheikh

( عمر اسلم ) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کی ملاقات، سابق وزیراعظم کو حمزہ شہباز کی گرفتاری کیلئے نیب کی کارروائی سے آگاہ کیا گیا جبکہ سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق جاتی امراء رائیونڈ میں قائد مسلم لیگ ( ن) میاں نواز شریف سے ملاقات کیلئے ان کے چھوٹے بھائی میاں شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز شریف پہنچے۔ ملاقات کے دوران نیب کی جانب سے وارنٹ گرفتاری لے کر گھر آنے کے واقعہ کے حوالے سے میاں شہبازشریف نے میاں نوازشریف کو آگاہ کیا شریف فیملی پر بنے کیسز کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

میاں شہبازشریف نے قائد مسلم لیگ ( ن) سے پارٹی امور سمیت دیگر معاملات کے حوالے سے ہدایت بھی لیں۔ بعدازاں میاں شہبازشریف اپنے والد میاں شریف مرحوم بھائی عباس شریف مرحوم اور بھابھی بیگم کلثوم نواز کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی کی۔

مزیدخبریں