ڈولفن سکواڈ، پولیس رسپانس یونٹ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

7 Apr, 2019 | 04:59 PM

Shazia Bashir

سٹی42: ڈولفن سکواڈ اور پولیس رسپانس یونٹ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری، گزشتہ ہفتے دونوں فورسز نے دوران گشت اور 15 رسپانس کارروائیوں میں ناجائز اسلحہ، منشیات، چوری شدہ گاڑیوں سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا۔

ایس پی ڈولفن سکواڈ بلال ظفر کے مطابق ہیلپ لائن 15 پر موصولہ تمام1206 کالز پر رسپانس دیا گیا، دوران گشت ملزمان سے14 پسٹلز،7 میگزینزاورگولیاں برآمد کیں۔ منشیات کیخلاف کارروائی کےدوران 1 کلو سے زائد چرس اورشراب برآمد کی، جوانو ں نے شہر کے مختلف علاقوں میں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے1290 افراد کی مدد کی۔

دوران پٹرولنگ 899 گاڑیوں، 2لاکھ18 ہزار سے زائد موٹر سائیکلوں اور1 لاکھ21 ہزار سے زائد اشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔ کوائف مکمل نہ ہونے پر 812 موٹر سائیکلوں کوتھانوں میں بندکیا اور 186 اشخاص کیخلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ دورانِ کارروائی1  کار، 44 موٹر سائیکلیں،4 موبائل فونزاور 30ہزار روپے سے زائد نقدی بھی برآمد کی گئیں، ڈی آئی جی آپریشنز محمد وقاص نذیر کا کہنا تھا کہ ڈولفن اورپی آر یو کے اہلکار موثرپٹرولنگ کو یقینی بنائیں۔

مزیدخبریں