پیپلز پارٹی کے اہم رہنما کو گولی لگ گئی

7 Apr, 2019 | 02:16 PM

Sughra Afzal

(فخر امام) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی ہوائی فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما عابد حسین صدیقی رہائش گاہ کے باہر کھڑے تھے کہ ہوائی فائرنگ کے نتیجہ میں اندھی گولی سر پر آلگی،عابد حسین صدیقی کو زخمی حالت میں سروسز ہسپتال ایمرجنسی لایا گیا، جہاں اُن کا طبی معائنہ کیا گیا، آپریشن سے گولی سے نکالنے کے بعد عابدحسین صدیقی کو ڈسچارج کردیا گیا۔

 دوسری جانب ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی کینٹ شہباز الہیٰ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او باغبانپورہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ رہنما پیپلز پارٹی عابد حسین صدیقی حادثے کے متعلق کوئی قانونی کارروائی نہیں کروانا چاہتے۔

مزیدخبریں